وزیر جنگلی حیات پنجاب اسد کھوکھر کو وزارت سے ہٹا دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر جنگلی حیات پنجاب اسد کھوکھر کو وزارت سے ہٹا دیا گیا
وزیر جنگلی حیات پنجاب اسد کھوکھر کو وزارت سے ہٹا دیا گیا

لاہور:وزیر جنگلی حیات پنجاب اسد کھوکھر کو وزارت سے ہٹا دیا گیا، سابق وزیر کے پاس جنگلی حیات کا قلمدان تھا، جبکہ اس حوالے سے اسد کھوکھر نے کہا کہ میں ذاتی وجوہات کے باعث اپنے فرائض مزید سر انجام نہیں دے سکتا۔

واضح رہے کہ اسد کھوکھر کو وزیر بنانے پر پہلے ہی شدید مخالفت سامنے آئی تھی اور وزیر بننے کے باوجود کوئی محکمہ نہیں دیا گیا تھا۔ اسد کھوکھر کو چند ماہ قبل ہی جنگلی حیات کا قلمدان سونپا گیا تھا تاہم اب ان سے ان کی وزارت واپس لے لی گئی ہے۔

اس حوالے سے اسد کھوکھر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خود وزارت سے استعفیٰ دیا ہے، میں ذاتی وجوہات کی بنا پر فرائض سر انجام نہیں دے سکتا۔

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اسد کھوکھر کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کے دورہ لاہور کے بعد 2 بیوروکریٹس کو بھی عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

Related Posts