کراچی: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔ایکسپریس، پسینجر اور انٹر سٹی ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پارسل اور لگیج ریٹ میں بھی 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
محکمہ ریلویز کے مطابق ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے پر عملدرآمد 2 ستمبر سے ہو گا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھادیئے
واضح رہے کہ 16 روز میں ریلوے کے کرایوں میں یہ دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔
قبل ازیں 16 اگست کو ریل کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔
معلوم رہے کہ نگران حکومت نے دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 305 روپے 36 پیسے ہوگئی ہے۔