کورونا کیسز میں کمی، کل سے کراچی میں بھی سینماء کھل جائینگے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

As Karachi to reopen its movie theatre, be ready for film ‘Dune’

کراچی: ملک میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد کل سے کراچی میں بھی سینماء کھولنے کااعلان کردیا گیا ، شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے حال ہی میں کراچی کے علاوہ ملک کے 8 شہروں میں سینماء کھولنے کی اجازت دی تھی تاہم کراچی میں کیسز میں کمی کے بعد شہر قائد میں بھی کل سینماء کھلنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:
کورونا پابندیوں میں کمی، حکومت نے سینماء بھی کھول دیئے

سندھ میں دوبارہ پابندیاں، ریسٹورنٹ، سینماء ملازمین اوراساتذہ گزربسر کیسے کرینگے؟

ایٹریم سینماء نے اپنے فیس بک پیج پر اعلان کیا ہے کہ کل 22 اکتوبر سے سندھ کے دارالحکومت میں دوبارہ سینماء کھل جائیں گے تاہم شہر کے دوسرے بڑے سینماء نیوپلیکس کی طرف سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ این سی او سی نے29ستمبر کو 8 شہروں میں پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کرتے ہوئے راولپنڈی اسلام آباد سمیت آٹھ شہروں میں سینما ء کھولنے کی اجازت دے دی تھی جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہ اتھا کہ امید ہے لاہور اور کراچی کی انتظامیہ ویکسی نیشن ڈرائیو کو بڑھائیں گے تاکہ اگلے دس دنوں میں ان شہروں کے سینما بھی کھل سکیں۔

Related Posts