لاہور:معروف اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ جوں جوں انسان کی عمر بڑھتی جاتی ہے اس میں سنجیدگی بھی بڑھتی جاتی ہے،انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ٹی وی اور فلم میں ایسے کردار نبھاؤں جو میرے مزاج سے مثابقت رکھتے ہوں۔
ایک انٹر ویو میں ہمایوں سعید نے کہا کہ فنکار کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ اسے اپنے کیرئیر میں ایک ایسا لازوال کردار مل جائے جس کی اس پر ساری زندگی چھاپ رہے۔
ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ اپنے طور ہر فنکارہر پراجیکٹ میں اپنے کردار کواسی سوچ کے ساتھ نبھاتا ہے اور آگے بڑھتا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے، اس کے باعث فنکار اپنے کردار میں ڈوب کر اداکاری کے فرائض سر انجام دیتا ہے۔
ہمایوں سعید نے کہا کہ بچپن اس کے بعد لڑکپن، پھر جوانی اورپھر بڑھاپا ایک حقیقت ہے اور کوئی اس سے بھاگ نہیں سکتا۔میرے خیال میں ڈھلتی ہوئی عمر کے ساتھ انسان میں سنجیدگی بڑھتی ہے اوراس کے سوچنے کا انداز بھی بدل جاتا ہے۔ یہ ہماری زندگی کا حصہ ہے۔