آریان خان کا برازیلین گرل فرینڈ کے ساتھ نئے سال کا استقبال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Aryan Khan rings in the New Year with Brazilian girlfriend

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان نے نئے سال کا استقبال اپنی برازیلین گرل فرینڈ لارسہ بونسی کے ساتھ کیا۔

اگرچہ آریان نے ابتدا میں اداکاری کے شعبے میں جانے سے گریز کیا لیکن انہوں نے 2022 میں اپنا برانڈ “ڈی یاول” لانچ کر کے اور 2023 میں فلم سازی کے میدان میں قدم رکھ کر اپنی الگ پہچان بنائی۔

آریان خان ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کو سراہا گیا ہے لیکن حالیہ دنوں میں ان کی توجہ میڈیا میں ان کی لارسہ بونسی کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر مرکوز ہے۔ رپورٹس کے مطابق جوڑے نے 2025 کا جشن ایک ساتھ منایا، جس سے ان کے تعلقات کے بارے میں مزید قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

نئے سال کی شام کو آریان خان اور لارسہ بونسی کو ممبئی میں ایک ہائی پروفائل تقریب میں جشن مناتے دیکھا گیا۔ دونوں نے اپنی شاندار ظاہری شخصیت سے پارٹی میں موجود لوگوں اور میڈیا کی توجہ حاصل کی۔

ارباز نے عیاشی کا اڈہ کہہ دیا‘ سلمان خان کے فارم ہاؤس پر شرمناک الزامات کی وجہ کیا ہے؟

آریان نے سفید ٹی شرٹ، سیاہ پینٹ اور نیوی بلیو جیکٹ پہنی جبکہ لارسہ نے ایک گلابی مختصر لباس پہنا جس کے ساتھ سفید جیکٹ اور سلور کلر کے جوتے پہنے تھے۔

تقریب میں موجودگی کے باوجود لارسہ نے میڈیا سے دور رہنے کی کوشش کی جبکہ آریان اپنے باڈی گارڈز کے ہمراہ تھے۔ جوڑے کی اس عوامی موجودگی نے ان کے تعلقات کے بارے میں مزید افواہوں کو ہوا دی اور ان کی تقریب میں موجودگی کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو کے پھیلنے کے بعد، کئی سوشل میڈیا صارفین نے آریان خان کی ذاتی زندگی پر تبصرہ کیا کچھ نے یہاں تک قیاس کیا کہ ان کے تعلقات ان کے والد شاہ رخ خان کی ساکھ کو متاثر کر سکتے ہیں تاہم فی الحال آریان اور لارسہ نئے سال کی تقریبات میں میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

Related Posts