لندن: محققین کا کہنا ہے کہ عام دستیاب مصنوعی سویٹنر انسان سمیت ممالیہ جانوروں کے مدافعتی نظام پر غیر متوقع اثرات ڈال سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرانسس کرک انسٹی ٹیوٹ کے محققین نے اپنی تحقیق کے دوران یہ نتائج اخذ کیے کہ مصنوعی سویٹینر سوکرالوز کی بڑی مقدار کا استعمال چوہوں میں مدافعتی نظام میں شامل ٹی سیلزکی فعالیت کو کم کرتا ہے۔
پہلی بار اسلامی ملک کا مشن چاند کی سطح پر اترنے کیلئے تیار
محققین کا کہنا ہے کہ اگر اسی طرح کے اثرات انسانوں میں دیکھے جاتے ہیں، تو یہ ٹی سیل کے ردعمل کو دبانے کے لیے علاج کے ایجنٹ کے طور پر مصنوعی سویٹنر کو استعمال کیاجاسکتا ہے جس سے فائدہ ہوگا۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ایسے افراد کو فائدہ ہو سکتا ہے جو خود سے قوت مدافعت کی بیماریوں میں مبتلا ہیں جو غیر کنٹرول شدہ ٹی سیل ایکٹیویشن کا شکار ہیں، اور انہیں بعض دواؤں کا مثبت ردِ عمل نہیں ملتا۔
ایسے افراد بعض دواؤں کے استعمال کے نتیجے میں اپنے ہی جسم کے منفی ردِ عمل کا شکار ہوجاتے ہیں۔ محققین کو امید ہے کہ یہ نتائج مریضوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے مصنوعی سویٹنر کے مثبت استعمال کا ذریعہ ثابت ہوں گے۔