اسلام آباد: فلورملزمالکان کا گٹھ جوڑ، راولپنڈی اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں آٹے کی شدید قلت ،شہری پریشان ،انتظامیہ خاموش تماشائی ،شہری آٹے کے حصول کے لئے دربدر کی ٹھو کریں کھانے لگے۔
راولپنڈی سمیت اسلام آبادکے دیہی علاقے ترنول،سنگجانی،جنگی سیداں، سرائے خربوزہ،شاہین آباد،گولڑہ موڑ،چشتیاں آباد، نصیرآباد،شمس کالونی،اعوان ٹاؤن،مصریال،ڈھوک سیداں کے اکثر دوکاندار بلیک میں آٹا فروخت کرنے لگے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرآٹے کی سپلائی کو یقینی بنانے میں مکمل ناکام ہوچکا ہوگئے ہیں، 75فلورملز کو سرکاری کوٹہ سے گندم کی ترسیل جاری ہے لیکن اس کے باوجود بھی شہری 860روپے والے سرکاری آٹے سے محروم ہیں ۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرکی ملی بھگت سے فلور ملزمالکان اور مافیا نے ایکا کرلیا،بڑی مقدار میں سرکاری آٹا اسمگل کرنے کا انکشاف ہواہے۔دکھاؤے کیلئے معمول مقدار میں شہر کے معروف چوکوں اور فلور ملزکے مین گیٹ پر چند ایک بیگ کی فروخت حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے۔
دوکاندارسرکاری آٹے کے بیگ کھول کر 75روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں ،آٹے کی مصنوعی قلت اور مہنگائی سے عوام بہت پریشان دکھائی دیتے ہیں ۔
عوامی وسماجی اور کاروباری شخصیات نے بتایا کہ آٹا نہ ملنے کی وجہ سے ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے ہیں اور بلیک میں مہنگے داموں خرید کرنے پر مجبور ہیں۔
مزید پڑھیں:عمران خان نے حکومت بچانے کیلئے آٹا چینی اسکینڈل کی تحقیقات بند کرادی