اسلام آباد: معروف صحافی و ٹی وی میزبان ارشد شریف کی والدہ نے ارشد شریف کے قتل پر تحقیقات کیلئے بنائے گئے کمیشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹے کے قتل پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں کینیا میں قتل کیے گئے ارشد شریف کی والدہ نے کہا کہ انکوائری کمیشن کی تشکیل وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان سے متصادم ہے۔ حکومت مکمل اور بااختیار جوڈیشل کمیشن بنائے۔
وزیر اعظم 2 روزہ دورے کیلئے چین آج روانہ ہوں گے
معروف صحافی ارشد شریف کی والدہ نے کہا کہ میرے بیٹے کے ناحق قتل پر بااختیار جوڈیشل کمیشن میں اقوامِ متحدہ کے ادارۂ انسانی حقوق کے اراکین کو بھی شامل کیا جائے۔ حکومت ایسا کمیشن بنائے جس پر صحافی برادری اور لواحقین اعتماد کریں۔
شہید ارشد شریف کی والدہ نے وفاقی حکومت کی جانب سے بنائے گئے “ انکوائری کمیشن “ کو وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے اپنے جاری کردہ بیان سے متصادم قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ pic.twitter.com/Z7Nv52mDk9
— Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) October 31, 2022
والدہ نے کہا کہ ہمارا پورا خاندان دکھ اور کرب کا شکار ہے۔ ہماری تکلیف میں اضافے کی بجائے انصاف یقینی بنایا جائے۔ حکومت نے دو ماتحت افسران اور ایک ریٹائرڈ جسٹس سے کمیشن بنایا، اس سے آزادانہ تحقیقات کی توقع نہیں کی جاسکتی۔
انہوں نے کہا کہ کہ حکومت نے ارشد شریف پر بغاوت کے کئی مقدمے درج کرائے۔ میرے بیٹے پر اپنے ہی وطن کی زمین تنگ تھی۔ ارشد شریف کو ملک چھوڑ کر دبئی جانا پڑا۔ پھر دبئی سے بھی بے دخل ہونے پر مجبور کردیا گیا۔