نیروبی: ملک کے مشہورومعروف صحافی اور نجی ٹی وی کے میزبان ارشد شریف کو کینیا میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ارشد شریف کو کینیا میں مبینہ ٹارگٹ کلرز نے گولی مار کر قتل کیا۔ خاندانی ذرائع نے ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔
ثابت ہوگیا ہے کہ میں صادق اور امین ہوں، عمران خان
انتقال کے وقت معروف اینکر ارشد شریف کی عمر 49 برس تھی۔ فوجی خاندان سے تعلق رکھنے والے ارشد شریف کے والد محمد شریف پاک بحریہ میں کمانڈر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
کراچی میں 1973 کے روز پیدا ہونے والے ارشد شریف نے صحافت میں اپنے کیرئیر کا آغاز 1993 میں کیا اور پہلے پہل انگریزی اخبارات اور ٹی وی چینلز سے وابستگی کے ساتھ خدمات سرانجام دیتے رہے۔
بعد ازاں ارشد شریف نے نجی ٹی وی پروگرام پاور پلے کے میزبان کے طور پر زبردست شہرت حاصل کی۔ 2012 میں ارشد شریف کو آگاہی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ آپ کے بھائی اشرف شریف پاک فوج میں میجر تھے۔
آج سے 11سال قبل 2011 میں ارشد شریف کے والد بنوں میں انتقال کر گئے جہاں سے راولپنڈی جاتے ہوئے کار حادثے میں اشرف شریف کا بھی انتقال ہوگیا تھا۔ 2019 میں ارشد شریف کو تمغہ برائے حسنِ کارکردگی بھی عطا کیا گیا۔