کامن ویلتھ گیمز میں تاریخ رقم، ارشد ندیم نے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیت لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم  نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل کا اعزاز جیت لیا ہے۔ انہوں نے 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی۔ 

تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے فائنل میں 90 اعشاریہ 18 کی ریکارڈ تھرو پھینک کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا جس سے کامن ویلتھ گیمز کا 24سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کامن ویلتھ گیمز، سری لنکن دستے کے دس ارکان لاپتا

اس کامیابی کے بعد ارشد ندیم بڑی تھرو کرنے والے اییشا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ تائیوان کے چاؤ سن چینگ نے 2017 میں 91.3 میٹر کی تھرو کی تھی۔ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ ملک کیلئے گولڈ میڈل جیتنے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پوری قوم کا شکر گزار ہوں۔ رات کو جاگ کر میری کامیابی کیلئے دعا کرتے رہے جبکہ ارشد ندیم کی جیت پر ان کے اہلِ خانہ بھی خوشی سے نہال ہیں۔

ارشد ندیم 90 میٹر کی تھرو کرنے والے جنوبی ایشیاء کے پہلے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔ یہ تھرو اس سال کی تیسری بہترین تھرو قرار دی جارہی ہے جبکہ رواں برس اینڈرسن پیٹرز نے 93.07 اور جیکب ویڈلیک نے 90.88 میٹر کی تھرو کی تھی۔

ملک بھر میں ارشد ندیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اہلِ خانہ اور دوستوں کے علاوہ ملک کی نامور سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی ارشد ندیم کو قوم کیلئے گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی۔ 

 

Related Posts