ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ارشد ندیم
(فوٹو: اے آر وائی)

پیرس اولمپکس میں پاکستان کے جیولن تھروور ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ ارشد ندیم نے 80میٹر سے زائد کی تھرو کے ساتھ فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھروور ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ارشد ندیم نے 86اعشاریہ 59میٹر کی تھرو کرکے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ملک کے مایہ ناز جیولن تھروور ارشد ندیم اور ایتھلیٹ فائقہ ریاض اولمپکس کے بڑے ایونٹ میں شرکت کیلئے لاہور سے پیرس روانہ ہوئے تھے۔

ملک کے مایہ ناز جیولن تھروور ارشد ندیم کوچ سلمان بٹ کے ہمراہ گزشتہ ماہ فرانس کے دارالحکومت پیرس کیلئے روانہ ہوئے جبکہ اسپرنٹر فائقہ ریاض بھی پیرس اولمپکس کیلئے روانہ ہوئی تھیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملک کا نام روشن کرنے والے دونوں ایتھلیٹ اپنے اپنے میدان میں سرگرمِ عمل ہیں۔ ارشد ندیم جیولین تھرو جبکہ فائقہ ریاض 100 میٹر کی ریس میں حصہ لیں گی۔ دونوں کھلاڑی اگست کے مہینے میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

Related Posts