ارشد ندیم نے پیرس ڈائمنڈ لیگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Arshad Nadeem ends Paris Diamond League on fourth place

پاکستان کے جیولن ارشد ندیم نے پیرس ڈائمنڈ لیگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

ارشد ندیم نے اپنی پہلی کوشش میں 74اعشاریہ 11 میٹر تھرو کے ساتھ مقابلے کا آغاز کیا، دوسری بار 80اعشاریہ 28 میٹر تھرو کرنے میں کامیاب رہے۔

ارشد ندیم نے تیسرا تھرو 82اعشاریہ 71 میٹر کے بعد ٹیبل پر تیسرا مقام حاصل کیا تاہم جمہوریہ چیک کے جیکب وڈلیچ نے جلد ہی انہیں پیچھے چھوڑ دیا جب ان کا تھرو 85اعشاریہ 04 تک چلا گیا۔

پاکستانی جیولن کھلاڑی ندیم کو وڈلیچ پر فتح حاصل کرنے کے لیے اپنی پانچویں کوشش میں ایک بڑا تھرو درکار تھا تاہم انہوں نے 84اعشاریہ 21 میٹر تھرو حاصل کیا، اس طرح وہ چوتھی پوزیشن پر رہے۔

جرمنی کے ویبر جولین نے 85اعشاریہ 91 میٹر تھرو پر مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا۔

پیرس ڈائمنڈ لیگ کے بعد ارشد ندیم آئندہ اولمپکس 2024 کے لیے ایک بار پھر پیرس روانہ ہونے سے قبل مزید تربیت حاصل کرنے کے لیے پاکستان واپس آنے والے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں گولڈ میڈل جیتا تھا اور 2023 کی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے پہلے پاکستانی جولین بھی تھے۔

انہیں گزشتہ سال 34 ویں نیشنل گیمز میں ان کی تیسری کوشش میں 78اعشاریہ 02 میٹر کی طویل ترین تھرو پر سونے کا تمغہ دیا گیا تھا۔

Related Posts