کراچی پولیس نے پاکستان تحریکِ انصاف کے جنرل سیکریٹری و رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ارسلان تاج گھمن کو رات گئے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔ چھاپہ مار کارروائی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار ارسلان تاج کے گھر میں داخل ہو گئے تھے۔
عمران خان کا لاہور میں انتخابی ریلی کی قیادت کرنے کا اعلان
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کے اہلکاروں نے ارسلان تاج گھمن کے گھر پر توڑ پھوڑ بھی کی۔ تحریکِ انصاف کے رہنماؤں نے ارسلان تاج گھمن کی گرفتاری کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کی انتقامی کارروائی قرار دیا۔
بریکنگ
تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری کراچی ارسلان تاج کو گرفتار کرلیا گیا، سی سی ٹی وی منظر عام پرارسلان تاج کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا،ترجمان
ارسلان تاج کے گھر میں سادہ لباس کپڑوں میں پولیس اہلکار داخل ہوئے، ترجمان
ارسلان تاج کے گھر پر توڑ پھوڑ کی گئی، ترجمان pic.twitter.com/kBREjrKhw5
— MM News (@mmnewsdottv) March 12, 2023
خیال رہے کہ اس سے قبل جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی کراچی ارسلان تاج گھمن نے کہا کہ جماعتِ اسلامی ہی پیپلز پارٹی کی بی ٹیم ہے۔ تحریکِ انصاف لعنت بھیجتی ہے جو کوئی فرد یا تنظیم زرداری مافیا یا پیپلز پارٹی سے کسی بھی قسم کا معاہدہ یا اتحاد کرے۔
https://twitter.com/UmerUmh/status/1634621163014955008
گزشتہ روز ہی پی ٹی آئی کراچی کے عہدیداران نے میڈیا نمائندگان کو دستاویزات دکھائے جن کے متعلق تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کا دعویٰ تھا کہ پیپلز پارٹی اور جماعتِ اسلامی کے مابین معاہدہ ہوا ہے اور مذکورہ دستاویزات معاہدے کا ثبوت ہیں۔
جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی کراچی و رکنِ اسمبلی ارسلان تاج گھمن نے الزام عائد کیا کہ سندھ حکومت نے جماعت اسلامی کو سیاسی رعایات دینے کی پیشکش کی۔ اب جماعتِ اسلامی سندھ حکومت کی بی ٹیم بن چکی ہے۔ تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ارسلان تاج کو کن الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔
رکنِ سندھ اسمبلی و ترجمان پی ٹی آئی کراچی شہزاد قریشی کا کہنا ہے کہ آج ایک بار پھر پولیس نے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا۔ خرم شیر زمان، راجہ اظہر اور ارسلان تاج کے گھر پر چھاپے مارے گئے۔ ارسلان تاج کو سادہ لباس اہلکار گھر سے گرفتار کرکے لے گئے۔
شہزاد قریشی کا کہنا ہے کہ سابق صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان اور راجہ اظہر گھر پر موجود نہیں تھے۔ پارٹی قائدین سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحۂ عمل کا اعلان کریں گے۔