بھارت سے بھی اداکاری کی پیشکش ہوئی، مجھے پاکستان نہیں چھوڑنا تھا۔ارسلان نصیر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ٹی وی ڈرامہ سیریل چپکے چپکے سے اداکاری کا آغاز کرنے والے فنکار ارسلان نصیر نے  کہا ہے کہ مجھے بھارت سے بھی اداکاری کی پیشکش ہوئی تاہم مجھے پاکستان نہیں چھوڑنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران اداکار ارسلان نے یو ٹیوب پر سی بی اے نامی سیریز کو 11 سال قبل شروع کرنے کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جب بھی میں ٹی وی دیکھتا تھا تو بم دھماکے اور دیگر پریشان کن خبریں نظر سے گزرتی تھیں۔

اداکار ارسلان نصیر نے کہا کہ میرے ذہن میں خیال آیا کہ کیوں نہ لوگوں کے لبوں پر مسکراہٹیں لائی جائیں جو لوگ یاد بھی رکھیں۔ مجھے مزاح نگاری پر دسترس حاصل تھی، اس لیے میں نے کچھ لکھا اور اپنے ایک دوست سے پوچھا کہ کیا میری تحریر سے آپ کو ہنسی آئی؟ اس نے کہا کہ ہاں اور میں نے ویڈیو اپ لوڈ کردی۔

ڈرامہ سیریل چپکے چپکے کا ذکر کرتے ہوئے اداکار ارسلان نصیر نے کہا کہ مجھے بھارت اور دوبئی سے بھی اداکاری کیلئے پیشکش ہوئی لیکن میں کبھی پاکستان چھوڑنا نہیں چاہتا تھا۔ گزشتہ برس مجھے ایک پروڈکشن ہاؤس سے کال موصول ہوئی اور مجھے پتہ چلا کہ مجھے جو اسکرپٹ دیا جارہا ہے اسے سنو چندا کے ڈرامہ رائٹر نے لکھا ہے۔

اداکار ارسلان نصیر نے کہا کہ نیم رضامندی تو یہیں سے مل گئی، کیونکہ سنو چندا وہ پہلا پاکستانی ڈرامہ ہوگا جو میں نے دیکھا اور مکمل طور پر اس کا لطف بھی اٹھایا۔ پھر مجھے پتہ چلا کہ دانش نواز اس کے ڈائریکٹر ہیں اور کہانی بھی دلچسپ لگی۔ میرا خیال تھا کہ شوٹنگ 45 دن میں ختم ہوجائے گی، لیکن کورونا وباء کے باعث معاملہ طوالت کا شکار ہوا۔

اپنی ذاتی زندگی کا ذکر کرتے ہوئے اداکار ارسلان نصیر نے کہا کہ میں نے 7 سے 8 سال آئرلینڈ میں گزارے اور 2 سال تک برطانیہ میں کام کیا۔ جب میں نے سی بی اے شروع کیا تو میں پاکستان میں کام کر رہا تھا۔ لوگ شاید اس لیے میرے مواد میں دلچسپی لیتے تھے کیونکہ وہ منفرد تھا، اس سے پہلے پاکستان میں ڈیجیٹل کامیڈی کا تصور نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تشدد سے بھرپورفلم مورٹل کومبیٹ کی ریلیز سے قبل 7 منٹ کی ویڈیو جاری

Related Posts