نبی رحمت ؐ کی شان میں گستاخی ناقابل برادشت ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیر پریمئرلیگ سے دنیا کشمیر کو کھیلوں کی وجہ سے پہچانے گی،سردار مسعود خان
کشمیر پریمئرلیگ سے دنیا کشمیر کو کھیلوں کی وجہ سے پہچانے گی،سردار مسعود خان

ہٹیاں بالا:وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادمیڈیا حکومتوں کے مفاد میں ہوتا ہے،آزادکشمیر میڈیا کی مثبت تنقید سے حکومتیں اپنی اصلاح کرتی ہیں۔

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے،نبی رحمت ﷺ کی شنان میں کوئی مسلمان گستاخی برادشت نہیں کر سکتا،فرانس میں تسلسل کے ساتھ گھناؤنے ہتھکنڈے ناقابل برداشت ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہٹیاں بالا میں نجی اخبار کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا،اس موقع پر وزیرحکومت ڈاکٹر مصطفی بشیر،وزیرتعلیم سکولز بیرسڑ افتخار گیلانی،ایڈمنسٹریٹر فرید خان،ڈپٹی کمشنرجہلم ویلی،اسسٹنٹ کمشنر جہلم ویلی،پولیس اور انتظامیہ کے سمیت دیگر سیاسی سماجی افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ دومیل ویب نیوز چینل کا آغاز لائق تحسین ہے،ویب نیوز چینل کا آغازاچھا اقدام ہے،ویب چینلز کے ذریعے فرانس واقعہ کے بعد مسلمانوں کے جذبات پوری دنیا تک پہنچائے جائیں ویب چینلز کے ذریعے ہم اپنی بات پوری دنیا تک پہنچاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے اور آج ہر مسلمان مضطرب ہے اس طرح کے واقعات نہ روکے گئے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ میڈیا کی بڑی اہمیت ہے ہم چاہتے ہیں کہ میڈیا ہماری کمی کو تاہی کی نشاندہی کرے تاکہ اصلاحات ممکن ہو سکیں،ملک کو ہمیشہ سیاسی لوگوں نے چلانا ہوتا ہے،ان کی تضیحک نہیں ہونی چاہیے اور نہ سیاسی ودیگر معاملات کو برادریوں کا رنگ دینا چاہیے۔

حکومت آزادکشمیر تحریک آزادی،سماجی انصاف اور بہتر معاشرے کے قیام کے لیے کام کررہی ہے یہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ویب چینل تحریک آزادی کشمیر کو دنیا کے سامنے اجاگر کریں،آزادکشمیر کے اندر سیاحت کے فروغ کے لیے کام کریں اور دین کی سربلندی اور ترویج میں بھی اپنا حصہ ڈالیں۔

Related Posts