عمران خان اور بشریٰ بی بی کی نئے ریفرنس میں گرفتاری چیلنج

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
عمران خان
(فوٹو: اے بی پی)

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی نے  نئے ریفرنس میں اپنی گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور  ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور دیگر نیب افسران فریق ہیں۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی شامل تفتیش ہوئے، گرفتاری بلا ضرورت ہے، اعلیٰ عدلیہ نے بار بار کہا صرف نامزد ہونے پر کسی بھی شخص کو فوراً گرفتار کرنے سے باز رہا جائے لہٰذا گرفتاری عدالتی احکامات کے بھی خلاف ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفت پر وفاقی اور  پنجاب حکومت عمران خان اور بشریٰ بی بی کو لمبے عرصے تک زیرحراست رکھنا چاہتے ہیں، دونوں ملزمان کو  عدالت میں سماعت کے دوران گرفتار کرنا بدنیتی ہے۔

درخواست میں  دونوں ملزمان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کے احکامات کا مطالبہ کیا گیا اور آئندہ کسی بھی مقدمے میں گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات سے مشروط کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

Related Posts