فلسطین پر غیر قانونی طور پر قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار فلسطینی مسلمان کا گھر مسمار کردیا گیا جس کے 2 بچے اور اہلیہ چھت سے محروم ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی مسلمانوں پر غاصب اسرائیل کے مظالم جاری ہیں جن کے دوران 3 ماہ قبل محمد خلیل نامی فلسطینی شہری کو اسرائیلی فوج نے گرفتار کر لیا جبکہ آج خلیل کا گھر بھی مسمار کردیا گیا ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق محمد خلیل کی اہلیہ اپنی 2 بیٹیوں کے ہمراہ گھر کے ملبے پر پریشان بیٹھی ہے جبکہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو ان کے اپنے ہی وطن سے بے دخل کرنے میں مصروف ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسئلۂ کشمیر اور فلسطین کو برسہا برس گزر جانے کے باوجود حل نہ ہونے کو اقوامِ متحدہ کی ناکامی قرار دیا۔
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ کے 75ویں اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک تاریخی موقع ہے جبکہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں میں موجود مسئلۂ کشمیر و فلسطین آج تک حل نہ ہوسکے۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے مسئلۂ کشمیر و فلسطین کو اقوامِ متحدہ کی ناکامی قرار دے دیا