شہریوں سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرنے والا گینگ گرفتار، متعدد وارداتوں کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہریوں سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرنے والا گینگ گرفتار، متعدد وارداتوں کا انکشاف
شہریوں سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرنے والا گینگ گرفتار، متعدد وارداتوں کا انکشاف

راولپنڈی: شہریوں کو گاڑی میں زبردستی بٹھا کر اسلحے اور آہنی آلات کے ذریعے ڈرا کر وارداتیں کرنے والا گینگ کینٹ پولیس نے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،گرفتار ہونے والے افراد نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزمان نے چند روز قبل شکیل خان نام کے شہری کو راستہ پوچھنے کے بہانے اسے زبردستی ہائی ایس گاڑی میں بٹھا کر اسلحے کے زور پر رقم چھین لی تھی، واقعہ کا مقدمہ شکیل خان کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کیا گیاہے۔

واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او نے ایس پی پوٹھوہار کو ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا، تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کے ذریعے واقعہ میں ملوث لیڈی سمیت 03 ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا ہے۔

ملزمان سے نقدی 84 ہزار 850 روپے، 2 عدد پستول معہ ایمونیشن، آہنی آلات،واردات کیلئے استعمال ہونے والی ہائی ایس گاڑی اور مدعی مقدمہ کا شناختی کارڈ برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا ہے، شناختی پریڈ کے بعد ملزمان سے مزید برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا۔

Related Posts