اشتہاری ملزم کو چھڑانے کیلئے ساتھیوں کی پولیس پر فائرنگ، گرفتارملزم ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Edhi Ambulance

راولپنڈی :گرفتار ملزم کو چھڑانے کیلئے ساتھیوں نے پولیس پر دھاوا بول دیا،ملزمان نے پولیس پر گولیاں برسادیں، پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی، دوطرفہ فائرنگ میں گرفتار ملزم گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں سنگین مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کو پولیس سےچھڑوانے کے لئے ساتھی ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔

پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ کے دوران گرفتار اشتہاری مجرم قیصر رشید ہلاک ہو گیاجبکہ ملزمان پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

گرفتار اشتہاری مجرم قیصر رشید کو آلہ قتل کی برآمدگی کے سلسلہ میں لے جایا جا رہا تھا، قیصر رشید اور ساتھیوں نے 10 جنوری 2019 کو پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے اے ایس آئی محمد ریاض کو شہید کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں قبضہ مافیا سرگرم، غریب شہریوں کی زمینوں پر قبضے، پولیس خاموش تماشائی

اشتہاری مجرم قیصر رشید اور ساتھیوں نے گزشتہ روز بھی گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے اے ایس آئی اختر نواز کو زخمی کیا تھا، ہلاک مجرم اشتہاری کی نعش کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Related Posts