آغا سراج درانی کی اہلیہ، بیٹے اور بیٹیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی اہلیہ، بیٹے اور بیٹیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

ہفتہ کواحتساب عدالت نے تمام مفرور ملزمان اہلیہ ناہید درانی، بیٹے آغا شہباز علی خان، بیٹی صنم درانی، سارہ درانی، شہانہ درانی اور سونیا درانی کے شناختی کارڈز بلاک کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر تمام مفرور ملزمان کے خلاف کاروائی کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔سماعت کے دوران وکیل نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آغا سراج درانی کے اہل خانہ بیرون ملک مفرور ہو چکے۔

نیب کے تفتیشی افسر12 مفرور ملزمان کی تفتیشی رپوٹ عدالت میں پیش کی اور بتایا کہ محمد عرفان، سید محمد شاہ، گل بہار، لوہار بلوچ، شکیل احمد سومرو، غلام مرتضی اور منور علی بھی مفرور ملزمان میں شامل ہیں۔جج نے ریمارکس دیے کہ اگر مفرور ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو انہیں کیس سے الگ کر دیا جائے گا۔

عدالت نے آغا سراج درانی کے خلاف ریفرنس کا ٹرائل تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے معاملے کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Related Posts