یوم دفاع پر آرمی چیف کا قوم کے نوجوانوں کیلئے خصوصی پیغام

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
فوٹو دی نیشن

آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک دشمنوں کو جہاں پائیں گے ان کی سرکوبی کریں گے، دہشت گردوں کو جہاں پائیں گے ان کو ختم کریں گے۔

جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں یوم دفاع اور شہداء کے حوالے سے خصوصی تقریب ہوئی  جس میں وزیراعظم شہبازشریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قربانیوں کا سلسلہ دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کاسلسلہ آج بھی جاری ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی، دہشت گردوں کیلئے زمین تنگ کردی جائے گی، ملک دشمنوں کو جہاں پائیں گے ان کی سرکوبی کریں گے، دہشت گردوں کو جہاں پائیں گے ان کوختم کریں گے۔

آرمی چیف کا کہناتھاکہ عزم استحکام نیشنل ایکشن پلان کی کڑی ہے، عزم استحکام کسی نئے آپریشن کا نام نہیں، کسی کو بے دخل نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی کمزور کرنے کے مذموم مقاصد کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے پھیلاؤ میں غیرملکی طاقتوں کو باور کرانا چاہتا ہوں، پاکستانی عوام اور فوج سالمیت کا دفاع کرنا جانتے ہیں، دہشت گردوں کو جہاں پائیں گے ان کوختم کریں گے۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھاکہ معاشرتی وسماجی معاملات میں اخوت، ہم آہنگی، برداشت اوربُردباری کا مظاہرہ کریں، مذہبی عدم برداشت سے بالاتر رہ کر آئین پاکستان کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کریں، سیاسی نقطہ نظر میں اختلاف کو نفرتوں میں نہ ڈھلنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد کے رہنما اُصول، ایمان، اتحاد اور تنظیم ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، جغرافیائی اہمیت کے علاوہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بےپناہ قدرتی وسائل سےنوازا ہے، ہمارا اصل اثاثہ عوام، بالخصوص ہماری نوجوان نسل ہے، نوجوان نسل کا ملکی سالمیت وترقی میں کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے آرمی چیف کا کہنا تھاکہ بھارت کے ناجائززیرِقبضہ جموں وکشمیرنہ صرف ملکی بلکہ خطے اور عالمی سطح کا مسئلہ ہے، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مسئلہ کشمیرکے حل میں ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان قوم مقبوضہ کشمیر کے شُہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

فلسطین کا تنازع دُنیا کیلئے انتہائی قابلِ فِکر سوالیہ نشان ہے، اسرائیلی جارحیت وبربریت اورفلسطینیوں کااستحصال انسانیت اوربین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،سفارتی سطح پرپاکستان غزہ میں فوری جنگ بندی اورفلسطینیوں پربربریت کی روک تھام کیلئےسرگرم عمل رہےگا۔