راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا، اس موقع پر چیئرمین ایچ آئی ٹی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا جہاں انہیں ایچ آئی ٹی کی فنی صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
سپہ سالار کی جانب سے مسلح افواج کی ضروریات بین الاقوامی معیار کے مطابق پورا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیااور ایچ آئی ٹی کو جدید ادارے میں تبدیل کرنے کیلئے افسران اور افرادی قوت کے عزم کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مزید کہا ہے کہ ایچ آئی ٹی دفاعی پیداوار میں خود انحصاری، قومی برآمدات اور معیشت میں حصہ ڈالنے کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں:سیکورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، 3دہشت گرد ہلاک
آرمی چیف نے اپنے اہلکاروں کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایچ آئی ٹی علمی معیشت اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کا مرکز ہے۔