راولپنڈی: سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایل او سی کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا، ایل او سی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا شاندار استقبال کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سپہ سالار کو ایل او سی کی صورتحال اور فارمیشن کی تیاریوں پر بریف کیا گیا، آرمی چیف نے کوٹ کٹیرہ سیکٹر میں افسروں، جوانوں سے ملاقات کی اور جنگی تیاری جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔
COAS visited forward areas along LOC. COAS was briefed on ground situation along LOC & operational preparedness of the formation. COAS interacted with the troops deployed along LOC in Kot Kotera Sector. (1/2) pic.twitter.com/LkbJRgxHnB
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 23, 2021
آرمی چیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام خطرات اور ہنگامی حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلسل چوکس اور تیار رہنے سے تمام خطرات سے نمٹا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: افغانستان میں انسانی المیہ کو جنم لینے سے روکنا ہو گا، آرمی چیف