آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کا دورہ، اس موقع پر ادارے کی پیداواری صلاحیتوں، مسلح افواج کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے میں کردار اور برآمدی صلاحیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کیا کہ خود انحصاری اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے اقدامات اور کوششیں جاری رکھیں گے، پاکستان کے دفاع کو مضبوط اور یقینی بنائیں گے۔
#ISPR
General Syed Asim Munir, NI (M), Chief of Army Staff (COAS) visited #Pakistan Ordnance Factories (POF) Wah today.@OfficialDGISPR #PakistanArmy #AsimMunir#COAS was briefed about production capabilities of POF, its contributions towards fulfilling the defence requirements… pic.twitter.com/hkvusCdUyy— Pakistan Armed Forces News ???????? (@PakistanFauj) January 16, 2024
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف) واہ کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو پی او ایف کی پیداواری صلاحیتوں، مسلح افواج کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے میں کردار اور تعاون سمیت برآمدی صلاحیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پی او ایف مصنوعات کا مشاہدہ بھی کیا، جس میں ٹیسٹ اور ٹرائلز کے تحت مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ نئے ہتھیار اور بارود بھی شامل ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پی او ایف افسران اور عملے سے خطاب کرتے ہوئے دفاعی پیداواری ادارے کو پاکستان کی اہم دفاعی صنعت بنا کر ملکی سلامتی اور معیشت میں ان کے کردار کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ پی او ایف جیسی مقامی صنعتوں کی ترقی سے قومی ترقی کا راستہ متعین ہوتا ہے، خود انحصاری اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے اقدامات اور کوششیں جاری رکھیں گے، تاکہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط اور یقینی بنایا جاسکے، قبل ازیں آمد پر چیئرمین پی او ایف واہ نے آرمی چیف کا استقبال کیا،،