آرمی چیف خود امن کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئی ملیشیا یا سول ملیشیا لائی گئی تو کچل دیا جائے گا، شیخ رشید
کوئی ملیشیا یا سول ملیشیا لائی گئی تو کچل دیا جائے گا، شیخ رشید

راولپنڈی :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ختم ہوچکی ہے،آزاد کشمیر الیکشن کے بعد اپوزیشن اورحکومت کے تعلقات ٹھیک ہونگے ،ایک بار نہیں بلاول بھٹو زرداری 3 بار امریکا جائیں، وزیرِ اعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے،آرمی چیف خود امن کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان میں ہم امن کے خوائش مند ہیں،جو افغانستان کے لوگ فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہو گا،اپنی سر زمین کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،بھارت سے اس وقت کوئی بات نہیں ہوتی پانچ اگست کا قانون واپس نہیں لیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان میں ہم امن کے خوائش مند ہیں،جو افغانستان کے لوگ فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہو گا،اپنی سر زمین کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

مزید پڑھیں:پاک افغان سرحد پر ہرطرح کی صورتحال پرقابو پالیں گے،میجر جنرل بابر افتخار

انہوں نے کہاکہ آرمی چیف خود امن کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ویکسی نیشن والے لوگوں کیلئے طورخم بارڈر کھلا ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے،آزاد کشمیر الیکشن کے بعد اپوزیشن حکومت کے تعلقات ٹھیک ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ خود بھی کشمیر میں انتخابی مہم پر جاؤں گا۔ انہوں نے کہاکہ نالہ لائی منصوبہ تین سال میں مکمل ہو رہا ہے،غریب لوگوں کی تقدیر بدلی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت سے اس وقت کوئی بات نہیں ہوتی پانچ اگست کا قانون واپس نہیں لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کا کیس عمران خان اقوام متحدہ سمیت دنیا میں اٹھایا ہے۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ ایک بار نہیں بلاول بھٹو زرداری 3 بار امریکا جائیں، وزیرِ اعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بات ہو گئی، وقار النساء کالج کو اسی ماہ یونیورسٹی بنا دیں گے۔

Related Posts