پاکستان بحرین کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے۔آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: سماء)

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بحرین کے نیشنل گارڈز کمانڈر نے ملاقات کی جس کے دوران پاک بحرین تعلقات، خطے کی صورتحال اور سلامتی امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف اور بحرین کے نیشنل گارڈز کے کمانڈر کے مابین ملاقات کے دوران دو طرفہ عسکری تعاون کو فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی، انسدادِ دہشت گردی کی کاوشوں اور تربیتی تبادلوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ دو طرفہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بیان کے مطابق ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ مضبوط دفاعی، سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ دفاعی و عسکری تعاون کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور بحرین کے مابین دو طرفہ تعلقات تاریخی، مذہبی اور ثقافتی بنیادوں پر استوار ہیں۔

Related Posts