اپنے مذہب پر فخر، فتنہ خوارج کو اپنی فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کرنے دینگے، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ہم

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےکہا ہے کہ ہم کبھی بھی فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ ملک پرمسلط نہیں کرنے دیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاکستان کی مختلف جامعات سے آئے طلبا سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام بالخصوص نوجوانوں کا پاک فوج سے ایک انتہائی مضبوط رشتہ ہے، دشمنوں کی فوج  اور عوام کے درمیان خلیج کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے اور  رہےگی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے مذہب، تہذیب اور  روایات پر فخر ہے، یہ فتنہ الخوارج کس شریعت اور دین کی بات کرتے ہیں؟ ہم کبھی بھی فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے غیور لوگ دہشت گردوں کے خلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

 جنرل عاصم منیرکا کہنا تھا کہ  نوجوان پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں، طلبا اپنی تعلیم پرخصوصی توجہ دیں، طلبا خود کو ملکی ترقی کے قابل بنائیں، طلبا اپنی تعلیمی سرگرمیوں  میں بہترین کارکردگی کے لیے کوشش کریں، طلبا ایسی مہارتیں حاصل کریں جو انہیں ملک کی ترقی میں مثبت کردار  ادا کرنے کے قابل بنائیں،  طلبا ایسے ہنر سیکھیں جن سے وہ ملک کی ترقی میں مثبت انداز میں حصہ لے سکیں۔

آرمی چیف نے پاکستان پر بیرونی اثرات، سرحد پار دہشت گردی کے خطرات کے بارے میں بھی طلبا کو آگاہ کیا، آرمی چیف نے نوجوانوں کے جذبے، تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا، آرمی چیف  نے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں پاک فوج کےکردار کو بھی اجاگرکیا، آرمی چیف نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جدوجہد میں پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

Related Posts