آرمی چیف کی جانب سے دوسروں کی جان بچانے والے ٹینکر ڈرائیور کیلئے انعام

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف کی جانب سے دوسروں کی جان بچانے والے ٹینکر ڈرائیور کیلئے انعام
آرمی چیف کی جانب سے دوسروں کی جان بچانے والے ٹینکر ڈرائیور کیلئے انعام

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے دوسروں کی جان بچانے کے عمل کا اعتراف کرتے ہوئے جلتے ہوئے آئل ٹینکر کو آبادی سے دور لے جانے والے ڈرائیور فیصل بلوچ کو انعام سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جرات کی بے لوث مثال قائم کرنے کے اعتراف میں ڈرائیور فیصل بلوچ کو کور ہیڈکوارٹر کوئٹہ مدعو کیا گیا جہاں سپہ سالار کی خصوصی ہدایات پر ڈرائیور فیصل بلوچ کو نقد انعام سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:لوگوں کی خاطر اپنی زندگی خطرے میں ڈالنے پر ڈرائیور کو انعام سے نوازا گیا

فیصل بلوچ جلتا آئل ٹینکر 3 کلومیٹر تک چلا کر آبادی سے دور لے گیا تھا تاکہ آبادی محفوظ رہے۔ ڈرائیور فیصل بلوچ نے 7 جون کو کوئٹہ میں اپنی جان پر کھیل کئی قیمتی جانیں بچائیں۔

Related Posts