ابوظہبی: آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی ہے جس کے دوران پاک عرب امارات تعلقات پر گفتگو اور تبادلۂ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آج قطر الشاطی محل میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی جس کے دوران دو طرفہ امور میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور زیرِ غور آئے۔
سعودی عرب کا پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر غور
متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین گہرے تعلقات ہیں۔ قطری صدر نے ملاقات کے دوران جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد دی اور پاکستانی عوام کی خدمت کیلئے ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
عرب امارات کے صدر اور آرمی چیف کی ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے دو طرفہ عسکری اور دفاعی تعاون اور مشترکہ کاوشوں کے ساتھ ساتھ مشترکہ مفادات کی تکمیل کیلئے کاوشوں کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
قبل ازیں پیر کی صبح کو آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس کے دوران دو طرفہ تعاون اور مشترکہ مفادات سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔