آرمی چیف کی اہلیہ کے ہمراہ پرویز مشرف کی عیادت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق فوجی حکمران کے اہلخانہ کے قریبی ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے حال ہی میں دبئی میں بیمار سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کی عیادت کی ہے۔ 

 ’پاکستانی انگریزی اخبار کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور پاک فوج کے اعلیٰ معالجین بھی تھے جبکہ سابق صدر سابق جنرل پرویز مشرف کے اہل خانہ نے خوشدلی سے آرمی چیف اور ان کی اہلیہ کو خوش آمدید کہا۔

یہ بھی پڑھیں:

سنگین مقدمے میں مطلوب سنگین بیماری کا شکار مشرف کیسے واپس آئیں گے؟

ذرائع کے مطابق ملاقاتیوں نے کچھ وقت پرویز مشرف اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ان کے اپارٹمنٹ میں گزارا جبکہ فوجی ڈاکٹروں نے 78 سالہ سابق فوجی حکمران کا معائنہ کیا جنہیں 2018 میں متحدہ عرب امارات میں امائلائیڈوسسں نامی جان لیوا بیماری کی تشخیص ہوئی۔

پرویز مشرف کے اہلخانہ نے ابھی تک انہیں پاکستان واپس لانے کا ذہن نہیں بنایا ہے۔ اس ہفتے کے شروع میں مذکورہ خاندان نے پاکستان میں مناسب علاج کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے اس امکان کو مسترد کر دیا تھا۔

21 جون کو پرویز مشرف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اہلخانہ کی جانب سے لکھا گیا کہ اس وقت پاکستان میں پرویز مشرف کے لیے دستیاب طبی وسائل موجود نہیں ہیں۔ اہلخانہ نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ انہیں یقین دلایا گیا تھا کہ پاکستانی حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی ہموار واپسی میں سہولت فراہم کرے گی۔

Related Posts