آرمی چیف کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
آرمی چیف کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
آرمی چیف کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

تہران: سپہ سالار عاصم منیر نے تہران میں ایرانی اعلیٰ جنرل محمد باقری سے ملاقات کی جہاں دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپہ سالار جنرل عاصم منیر اور ایرانی جنرل کے درمیان باہمی دلچسپی کے وسیع امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل جنرل عاصم منیر ایران کے دو روزہ دورے پر جمعے کو تہران پہنچے تھے۔

آرمی چیف کے دورہ ایران کے حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا تھا کہ ان کی ملاقاتیں ایران کی فوجی اور سول قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔

ایران کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف محمد باقری سے ہفتے کی صبح ملاقات کی۔ملاقات کا مقصد عسکری، تعلیمی، دفاع اور سیکیورٹی تعاون میں باہمی تعلقات میں اضافہ ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم اور سابق صدر کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت

خبرایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران محمد باقری نے باہمی تعلقات میں توسیع اور خاص طور پر عسکری شعبہ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے حوالے سے دونوں پڑوسی ممالک کا تاریخی پس منظر اجاگر کیا۔

Related Posts