آرمی چیف کی ہاکی کی بحالی کیلئے کوششوں پر ماڑی پٹرولیم کمپنی کی تعریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

army chief hocky
army chief hocky

راولپنڈی کے ایوب نیشنل پارک میں عالمی معیار کا آسٹروٹرف ہاکی اسٹیڈیم تیار ہو گیا ہے، اسٹیڈیم میں کھیلوں کیلئے جدید سہولتیں دستیاب ہیں، افتتاحی میچ کی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایوب نیشنل پارک میں عالمی معیار کا ہاکی اسٹیڈیم ماڑی پٹرولیم کمپنی اور آرمی ہیریٹیج فاؤنڈیشن کی مشترکہ کاوشوں سے تیار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان گرینزاوروائٹ کے درمیان افتتاحی ہاکی میچ ہوا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےبھی ہاکی میچ دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی کے کھیل کی بحالی کے لیےکوششوں پر ماڑی پٹرولیم کمپنی کی کوششوں کو سراہا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم بنانےکامقصد کھیلوں کی اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولتوں کی فراہمی ہے۔

Related Posts