ہرطرح کے خطرات کا بھرپور جواب دیں گے، سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہرطرح کے خطرات کا بھرپور جواب دیں گے، سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ
ہرطرح کے خطرات کا بھرپور جواب دیں گے، سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، آرمی چیف نے ملکی سا لمیت کیلئے اپنے عزم کا دوبارہ اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر طرح کے خطرات کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

(آئی ایس آئی)کے ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے سپہ سالار کا استقبال کیا۔ بعد ازاں انھیں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر طرح کے خطرات کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف المالکی نے بھی ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی، باہمی دلچسپی کے امور اور پاک سعودی دفاعی تعلقات پر بھی غور کیا گیا۔

Related Posts