آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاجسٹک ورکشاپس کا دورہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاجسٹک ورکشاپس کا دورہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاجسٹک ورکشاپس کا دورہ

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ لاجسٹک ورکشاپس کی کارکردگی سے زرمبادلہ بچانے میں مدد ملے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں قائم لاجسٹک ورکشاپس کا دورہ کیا اور پاک فوج کے خصوصی آلات کی دیکھ بھال کرنے والی ورکشاپس کا تفصیلی معائنہ بھی کیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقعے پر آرمی چیف کو گاڑیوں کی اپ گریڈیشن اورایوی ایشن اثاثوں اور سٹورز کی دیکھ بھال پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے ہوا بازی سے متعلق ورکشاپس میں مختلف ہیلی کاپٹرز کی مکمل اوورہالنگ پر بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مختلف قسم کے ہیلی کاپٹرز کی اوورہالنگ کرنے کا سنگ میل عبور کرنے پر ورکشاپس کے کمانڈنٹ اور عملہ کی تعریف کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ورکشاپس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہیلی کاپٹرز کی اوور ہالنگ کا سنگ میل عبور کرنے پر کمانڈنٹ اور عملہ کی تعریف کی۔

اس سے قبل ورکشاپس پہنچنے پر چیف آف لاجسٹ اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پرتپاک استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے سری لنکن چیف آف ڈیفنس کی ملاقات، فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Related Posts