آرمی چیف توسیع: سروسز چیفس کے حوالے سے بلز آج قومی اسمبلی میں پیش ہوں گے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف توسیع: سروسز چیفس کے حوالے سے بلز آج قومی اسمبلی میں پیش ہوں گے
آرمی چیف توسیع: سروسز چیفس کے حوالے سے بلز آج قومی اسمبلی میں پیش ہوں گے

اسلام آباد: آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر سروسز چیفس بشمول چیئرمین آف دی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی مدتِ ملازمت وتقرری کے حوالے سے بلز پر بحث کی جائے گی۔

قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس سے دوسری بار منظور ہونے کے بعد آج قومی اسمبلی میں تینوں پارلیمانی بلز پیش کیے جائیں گے۔

اس سے قبل پیر کے روز قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے بلز کی منظوری دی جس میں اپوزیشن اراکین کی منظوری بھی شامل تھی، جبکہ منظوری اِن کیمرا اجلاس کے دوران دی گئی جس کے  بعد قومی اسمبلی سے بلز منظور کروائے جائیں گے۔ 

قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد بلز کو سینیٹ میں بھی پیش کیا جائے گا جن پر سینیٹ کی سیکورٹی کمیٹی غور کرے گی جس کی منظوری آج ہی دے دی جائے گی۔

حکومت اپوزیشن کے متفقہ ٹائم ٹیبل کے مطابق بدھ کے روز سینیٹ میں بلز پر ووٹنگ کی جائے گی۔ اراکینِ سینیٹ بلز پر رائے دیں گے جس کے بعد بلز کو صدرِ مملکت کی منظوری کے لیے بھیج دیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تحریکِ انصاف کی حکومت اور مسلم لیگ (ن) دونوں پر آرمی ایکٹ ترمیم میں پارلیمانی طریقہ کار نظر انداز کرنے کا الزام لگایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چار روز قبل اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت اور ن لیگ پارلیمانی طریقہ کار نظر انداز کرتے ہوئے ایک بل منظور کروانا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آرمی ایکٹ ترمیم میں پارلیمانی طریقہ کار نظر انداز 

Related Posts