آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نقیب اللّٰہ محسود کے والد محمد خان کےانتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کرے اور جنت میں جگہ عطا فرمائے، آمین،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ نقیب اللہ محسود کے والد سے انصاف کی فراہمی کا وعدہ پورا ہوگا۔
COAS expresses heartfelt grief on demise of Muhammad Khan father of Naqeebullah Mehsud.
“May Allah bless the departed soul eternal peace at Heaven, Amen. Efforts to ensure provision of justice as promised to him shall be pursued”, COAS.— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 2, 2019
واضح رہے کہ مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے نقیب اللہ محسود کے والد وفات ہا گئے نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان کئی ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔وہ راولپنڈی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔
مزید پڑھیں:نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان محسود راولپنڈی میں علالت کے باعث انتقال کرگئے