اشتعال انگیزی کی گئی تو بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اشتعال انگیزی کی گئی تو بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا، آرمی چیف
اشتعال انگیزی کی گئی تو بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہماری دفاعی اور آپریشنل تیاریاں امن کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اشتعال انگیزی کی گئی تو اس کا بھرپور، موثر اور پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے الخالد ٹینک آرمرڈ کور کے حوالے کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1288125076617846791

آئی ایس پی آر کے مطابق الخالد ٹینک پاکستان، چین اور یوکرائن کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ سپہ سالار نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کی خود انحصاری کی پالیسی کی تعریف کی جبکہ انڈسٹری میں دنیا کا بہترین دفاعی سامان بنانے کو بھی سراہا۔

آرمی چیف نے کہا کہ الخالد ٹینک پاکستان کا مین بیٹل ٹینک ہے، آرمرڈ کور رجمنٹ نے دُشمن کے خلاف ہمیشہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ چونڈہ کا محاز آج بھی دُشمن کو یاد ہے جہاں جنگ عظیم دوئم کے بعد ٹینکوں کی سب سے بڑی جنگ لڑی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہماری دفاعی اور آپریشنل تیاریاں امن کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ہیں۔ کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور، موثر اور پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دشمن کسی غلط فہمی نہ رہے۔

Related Posts