پاکستان کونئے چیلنجزکاسامناکرتے ہوئے خطے کی خوشحالی کیلئے آگے بڑھنا ہے۔آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کونئے چیلنجزکاسامناکرتے ہوئے خطے کی خوشحالی کیلئے آگے بڑھنا ہے۔آرمی چیف
پاکستان کونئے چیلنجزکاسامناکرتے ہوئے خطے کی خوشحالی کیلئے آگے بڑھنا ہے۔آرمی چیف

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ وطنِ عزیز پاکستان کو نئے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے خطے کی خوشحالی کیلئے آگے بڑھنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے۔ آج دنیا کو مختلف طرز کی دہشت گردی کا سامنا ہے۔

تقریب سے خطاب کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمیں خطے کی خوشحالی کیلئے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے علاقائی اور عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔

خطاب کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوا۔ ہم اپنے ہمسایوں کے ساتھ تمام تر تنازعات پر امن اور باوقار مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیامِ امن کیلئے تعاون فراہم کر رہا ہے۔ دیگر ممالک کی طرح افغانستان بھی سی پیک سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ مسئلۂ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کا مقصد وقت کے ساتھ مختلف محرکات کا مقابلہ کرنا ہے۔پاکستان خطے کا ایک ذمہ دار ملک ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ مقبوضہ وادی کا مسئلہ مظلوم کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مکانات دینا احسان نہیں، محنت کشوں کا حق ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان

Related Posts