آرمی ایکٹ ترمیمی بل آج پیش کیا جائے گا، سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Source: google
Senate-meeting

اسلام آباد: آرمی ایکٹ سروسز ترمیمی بل سینیٹ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا جبکہ آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

ایوانِ بالا (سینیٹ) میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2020ء کے ساتھ ساتھ نیوی ایکٹ اور ائیر فورس ایکٹ 2020ء بھی پیش کیے جائیں گے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک تینوں ترمیمی بلز سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کریں گے۔

سینیٹ اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج سہ پہر 3 بجے منعقد ہوگا جس کے ایجنڈے میں تینوں ترمیمی بلز کی منظوری شامل ہے جبکہ گزشتہ روز قومی اسمبلی  میں بھی تینوں بلز کی منظوری کثرتِ رائے سے دی جاچکی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت  قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلح افواج سربراہان بشمول بری، بحری اور فضائیہ کے سربراہان کے سروسز ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دے دی گئی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں گزشتہ روز مسلح افواج کے سربراہان بشمول چیئرمین آف جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی مدتِ ملازمت کے حوالے سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2020ء ، نیوی ایکٹ اور ائیر فورس ایکٹ بلوں کی منظوری دے دی گئی۔

آرمی ایکٹ ترمیم کے تینوں بلز کی منظوری قومی اسمبلی میں کثرتِ رائے سے دی گئی جبکہ اس موقعے پر جمعیت علمائے اسلام (ف) اور جماعتِ اسلامی نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔ 

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بلز کی منظوری 

Related Posts