پاک افغان سرحد کے قریب سیکورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

arms and ammunition recovered near Pak-Afghan border

باجوڑ: سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی مذموم کارروائیوں کے خلاف کئے جانے والے سرچ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں بارودی مواد برآمد کرلیا۔

باجوڑ کی تحصیل نواگئی چارمنگ پاک افغان سرحد کے قریب واقع ہے، جہاں مقامی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سیکڑوں کلو بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ بارودی مواد کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان باجوڑ نے چھپایا تھا، بارودی مواد بھارتی ایجنسی را کی ایما پر سیکورٹی فورسز، سیکورٹی ایجنسیوں کے خلاف اور باجوڑ میں بڑی تخریب کاری کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔

اس سے قبل جنوبی وزیرستان میں 4 فوجی شہید ہوگئے، فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد بھی مارے گئے، دہشت گردوں نے مکین میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا، حملہ جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں کیا گیا، فورسز نے جوابی کارروائی کر کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکار شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اور عزیز شامل ہیں، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Related Posts