پاکستانی ایکٹریس ارمینا خان کا منگیتر فیصل خان سے شادی کرنے کا اعلان

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
ارمینا خان کا منگیتر فیصل خان سے شادی کرنے کا اعلان
ارمینا خان کا منگیتر فیصل خان سے شادی کرنے کا اعلان

کراچی: پاکستانی فلم اور ٹی وی ایکٹریس ارمینا خان نے اپنے منگیتر فیصل خان سے شادی کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے ویڈنگ کلب سے نمونے کے طور پر ایک شادی کا جوڑا بھی خریدا اور پہن کر اس کی تصویر بھی شیئر کی۔

تصویریں شیئر کرنے کی سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر ارمینا خان نے  بتایا کہ شادی کا جوڑا پہننے کا مقصد مداحوں سے اپنی خوشی کے اظہار کے سوا کچھ نہیں۔

انہوں نے اپنے ڈیزائنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فیصل خان سے بھی بات کی اور کہا کہ وہ تمام لوگ جو ہمارے لیے خوش ہیں، خدا آپ سب کو بھی ہماری طرح خوشیاں عطا فرمائے۔

ارمینا خان نے کہا کہ جو لوگ ہم سے نفرت کرتے ہیں، ان کا بھی اس تاکید کے ساتھ شکریہ کہ ہمارے خلاف  بات چیت جاری رکھیں۔اس سے مجھے مزید بہتر کام کرنے میں مدد ملتی ہے۔

یاد رہے کہ ارمینا خان ٹی وی ڈرامہ محبت اب نہیں ہوگی کے علاوہ بن روئے اور جانان جیسی فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں اور مداحوں سے داد وصول کرچکی ہیں۔

مزیدپڑھیئے: امریکی کمپنی ڈِزنی شرارتی بچے کی کہانی ہوم اَلون کا ری میک بنائے گی

Related Posts