اسلام آباد: فارن فنڈنگ کیس میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کو ہونیوالی غیر قانونی فنڈنگ کے حوالے سے معروف کاروباری شخصیت عارف نقوی کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔
صحافی عمر چیمہ کی روزنامہ جنگ میں شائع ہونیوالی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں یہ بھی پتا چلا ہے کہ عارف نقوی کی غیر ملکی کمپنی نے پاکستان تحریک انصاف کو 2013ء کے عام انتخابات سے تھوڑا قبل 20؍ لاکھ ڈالرز کی بھاری رقم ادائیگی کی تھی۔
عمر چیمہ کاکہنا ہے کہ ووٹن کرکٹ لمیٹڈ نامی کمپنی کی جانب سے دیے جانے والے ڈونیشن کو دیکھا جائےتو یہ شاید کسی بھی غیر ملکی کمپنی کی جانب سے دی گئی رقم ہے جس کی نشاندہی اسکروٹنی کمیٹی نے کی ہے۔
انہوں نے اپنی رپورٹ میں اس بات کا بھی احاطہ کیا ہے کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002ء کے مطابق کوئی بھی پارٹی غیر ملکیوں یا کمپنیوں سے فنڈنگ نہیں لے سکتی اور اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والی سیاسی جماعت کو تحلیل کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:فارن فنڈنگ کیس، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے،مریم نواز