کراچی: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب کی شادی کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے۔
اداکارہ نے گزشتہ روز ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ناک چھدوا رہی ہیں۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی تکلیف دہ تھا، کون کہتا ہے کہ دلہن بننا آسان ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل مزید ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ساتھی اداکارائیں نمرہ خان اور آئمہ بیگ اریبہ حبیب کی شادی کے لیے ڈانس کی ریہرسلز کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: جو شخص مجھے جس نظر سے دیکھتا ہے، اسے ویسی ہی نظر آتی ہوں۔متھیرا