ایسی اطلاعات ہیں کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کے ہمراہ ہدایت کار کرن جوہر کے مقبول رئیلیٹی شو کافی ود کرن کے اگلے سیزن میں شرکت کرینگے۔
رواں سال اگست میں ڈزنی + پر کافی ود کرن کا سیزن 8 شروع ہورہا ہے جس میں شاہ رخ خان اور آریان خان کی شرکت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
کام کے محاز پر شاہ رخ خان نئی ایکشن فلم جوان میں نظر آئیں گے جبکہ رواں سال کے آغاز میں اُن کی فلم پٹھان ریلیز ہوئی تھی جس نے دنیا بھر میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔
بلال اشرف اور مایا علی کا ڈرامہ سیریل ’یونہی‘ ناظرین میں مقبول
دوسری جانب آریان خان اِن دنوں کئی منصوبوں پر کام کررہے ہیں، مئی میں انہوں نے اپنا برانڈ لانچ کیا تھا جس کے برانڈ ایمبیسیڈر شاہ رخ خان ہیں۔
یاد رہے کہ آریان خان نے امریکا کی ایک یونیورسٹی سے فائن آرٹس، سینما ٹک آرٹس، فلم اور ٹیلی ویژن پروڈکشن میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔