موٹاپے اور خوبصورتی کے معیار پر سوال اٹھاتی بالی ووڈ فلم ڈبل ایکس ایل (Double XL) کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔
کہتے ہیں کہ خوبصورتی وہی ہوتی ہے جو دیکھنے والے کے معیار پر پوری اترے، سماجی لحاظ سے ہر معاشرے میں خوبصورتی کے اپنے معیار ہیں۔ برصغیر پاک و ہند میں دبلی پتلی اور صاف رنگت کو خوبصورتی سمجھا جاتا ہے لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا موٹی لڑکیاں خوبصورت نہیں ہوتیں؟ اور کیا موٹی لڑکیاں اپنے خواب پورے نہیں کرسکتیں؟
یہ بھی پڑھیں:
کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا
ڈبل ایکس ایل (Double XL) معاشرے میں خوبصورتی کے معیار پر سوال اٹھاتی ایسی ہی فلم ہے، جس میں سوناکشی سنہا اورہما قریشی نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
فلم کی کہانی دو موٹی لڑکیوں کے گرد گھومتی ہیں، یہ دونوں خواتین بہترین صلاحیتوں کی مالک ہیں اور اپنے کواب پورے کرنا چاہتی ہیں لیکن لوگ انہیں مسترد کردیتے ہیں کیونکہ وہ موٹی ہیں۔
فلم کی کہانی کو مدنظر رکھتے ہوئے سوناکشی اور ہما نے اپنے وزن میں کئی کلو گرام اضافہ کیا ہے۔
ڈبل ایکس سے بھارتی کرکٹر شیکھر دھون اپنے بالی وڈ کیریئر کا آغاز کررہے ہیں۔
اپنی نئی اننگز کے بارے میں بات کرتے ہوئے شیکھر دھون کا کہنا ہے کہ لک کے لیے کھیلنے والے کھلاڑیوں کی زندگی ہمیشہ بہت مصروف رہتی ہے۔ فرصت کے لمحات میں فلمیں دیکھنا میرا شوق ہے۔ مجھے فلم میں کام کی پیشکش ہوئی اور میں نے کہانی سنی تو یہ مجھے بہت اچھی لگی۔ فلم میں پورے معاشرے کے لیے ایک خوبصورت پیغام ہے۔