بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات پر بشپ جسٹن ویلبی مستعفی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Archbishop of Canterbury Justin Welby Resigns Amid Child Abuse Scandal

کم عمر بچوں پر جنسی تشدد کے معاملات کو مؤثر طریقے سے سامنے نہ لانے پر چرچ آف انگلینڈ کے آرچ بشپ آف کینٹربری، جسٹن ویلبی نے عہدے سے بالآخر استعفیٰ دے دیا۔

پچھلے ہفتے 130 بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث جان اسمتھ کے بارے میں رپورٹس منظر عام پر آئیں، جس کے بعد بشپ جسٹن ویلبی نے کہا تھا کہ وہ مستعفی نہیں ہوں گے تاہم بشپ جسٹن ویلبی نے اعتراف کیا کہ انہیں 2013 میں پولیس نے آگاہ کر دیا تھا، مگر انہوں نے یہ غلطی سے سمجھا کہ معاملہ درست طریقے سے حل کر لیا جائے گا۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ معاملہ پولیس کو ریفرل ہی نہیں کیا گیا تھا حالانکہ بشپ جسٹن ویلبی کو اس معاملے کی ذمہ داری لینی چاہیے تھی۔

پرنسس کیتھرین کی انگوٹھی میں تبدیلی، نیا حلقہ اور سوشل میڈیا پر بحث

بشپ جسٹن ویلبی نے اعتراف کیا کہ 2013 سے 2024 کے دوران پیش آنے والے واقعات کی ذاتی اور ادارہ جاتی سطح پر ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے۔

چرچ آف انگلینڈ کے دوسرے سینئر بشپ، آرچ بشپ آف یارک، اسٹیفن کاٹریل نے جسٹن ویلبی کے استعفے کا خیر مقدم کیا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ چرچ آف انگلینڈ کے مزید افراد کو بھی استعفیٰ دینا چاہیے۔

Related Posts