چہرہ چھپانے کی کوشش کی لیکن، اداکارہ ارچنا گوتم کی میک اپ کے بغیر وائرل ویڈیو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Archana Gautam viral video without makeup

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: اسکرین پر آنے کیلئے فنکار بہت زیادہ میک اپ کا سہارا لیتے ہیں تاہم اگر انہیں ان کے اصل حلیہ اور شکل و صورت میں دیکھ لیا جائے تو مداح اکثر حیران رہ جاتے ہیں، ایسا ہی کچھ مشہور بھارتی اداکارہ ارچنا گوتم کے ساتھ ہوا۔

ارچنا گوتم شوٹنگ کیلئے آرہی تھیں کہ میک اپ وین کے قریب فوٹو گرافرز نے گھیرا لیا، اس موقع پر اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں اپنا چہرہ چھپا لیا اور شوٹنگ سے پہلے میک اپ کی درخواست کرتی رہیں لیکن کیمرہ مینوں نے ویڈیو اور تصاویر بنالیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ فوٹو گرافرز صحافتی آداب بھول گئے ہیں، یہ عمل انتہائی شرمناک ہے۔کسی نے کہا کہ کالی کیوں لگ رہی ہو۔

 

واضح رہے کہ ارچنا گوتم کا شمار بھارت کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے 2014 میں مس اتر پردیش، 2018 میں بکنی انڈیا اور 2018 میں ہی مس کوسموس ورلڈ کے مقابلوں میں شرکت کی اور انہیں 2018 میں موسٹ ٹیلنٹڈ فنکارہ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

ارچنا گوتم کئی ٹی وی سیریلز میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے علاوہ سیاست کے میدان میں بھی قسمت آزما چکی ہیں، انہوں نے 2022 میں کانگریس کے ٹکٹ سے الیکشن میں حصہ لیا تاہم کامیاب نہ ہوسکیں۔

Related Posts