صنعاء:عرب اتحاد نے یمن میں دو ہفتے کے لیے مکمل اور جامع جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے۔ یمن میں جنگ بندی کا اعلان کورونا ئی صورتحال کے باعث پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ یمن میں جنگ بندی جمعرات نو اپریل سے رات 12 بجے 09 ابریل دو دو ہفتے کے لیے نافذ کردی گئی ہے۔
موجودہ جنگ بندی میں حالات کے پیش نظر توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔خیال رہے کہ یمن میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی طرف سے متعدد بار متحارب فریقین، یمن کے حوثی باغیوں اور یمنی حکومت سے اپیل کی گئی تھی۔
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفیتھس کی کوششوں سے جنگ بندی عمل میں لائی گئی ہے۔ یمن میں جنگ بندی کے ساتھ ساتھ تمام فریقین میں تنازع کے سیاسی حل کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔