عرب لیگ نے کہا ہے کہ ترکیہ کی عرب ممال کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو مسترد کرنے سے متعلق لیگ کا موقف واضح اورمستقل ہے۔ اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
یمنی وزیر خارجہ کے مطابق الجزائرمیں ہونے والے عرب لیگ کے اجلاس میں یمن کےمعاملے پر مکمل عرب اتفاق رائےپایا گیا۔ سربراہ اجلاس کے تمام امور زیر بحث آئے اور یمن کے حوالے سے تمام عرب ممالک ایک صفحے پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
شاہد آفریدی سے متعلق سوال کرنے پر گوتم گمبھیر بھارتی صحافی پربرس پڑے
الجزائر کے وزیر خارجہ رامطان لعمامرا نے کہا کہ وزرائے خارجہ کی مشاورت متفقہ ہے اور عرب سربراہی اجلاس میں رہ نماؤں کے کام کو آسان بناتی ہے۔
’العربیہ‘ کے ذرائع نے بتایا کہ عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ترکیہ اور ایران کی مداخلتوں کی مذمت میں ایک پیش رفت ہوئی اور مراکش الجزائر کشیدگی پر قابو پانے میں کامیابی ملی۔
عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسام ذکی نے اتوار کو عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر اپنے بیانات میں اعلان کیا کہ تمام امور پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی معاملے کو ملتوی نہیں کیا گیا، اس بات کی وضاحت کی کہ سربراہی اجلاس میں پیش کیے گئے مسائل پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔