پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ فخر زمان کو دوبارہ منتخب کیا جائے گا بشرطیکہ وہ اپنی فٹنس ثابت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی کمیٹی کپتان اور کوچ کے ساتھ مل کر بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرتی ہے۔
عاقب جاوید نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ انہیں مستقبل میں مزید مواقع مل سکیں، خاص طور پر آئندہ ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاری کے حوالے سے۔
انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ اس وقت کرکٹ ٹیم کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو آگے لانا ہے اور ان کے لیے بہترین تربیتی مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ عالمی سطح پر کامیابی حاصل کر سکیں۔
مجھے جتنا مرضی لیکن۔۔ نیم برہنہ مناہل ملک کی دوست کو شرمناک پیشکش کی ویڈیو وائرل
فخر زمان کی فٹنس کے حوالے سے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ان کی دوبارہ منتخب ہونے کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ مکمل فٹ ہوں اور اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فخر زمان کو متنازع بیان کی وجہ سے آسٹریلیا کیخلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ڈراپ کردیا تھا۔ کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ پہلے تنازعہ اور اب فٹنس کی آڑ میں فخر زمان کا کریئر ختم کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔